شوبز
ایکشن کامیڈی تھرلر One Battle After Anotherنے6 بافٹا ایوارڈز اپنے نام کرلیے

One Battle After Anotherنے بہترین برطانوی فلم، بہترین cinematography اور بہترین سپورٹنگ ایکٹر کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔ایکشن، تھرل اور کامیڈی سے بھرپور فلم One Battle After Another نے سب سے زیادہ چھ بافٹا ایوارڈ اپنے نام کر لیے۔بافٹا ایوارڈز میں فلم نے بہترین برطانوی فلم، بہترین cinematography، بہترین سپورٹنگ ایکٹر اور بہترین ایڈیٹنگ سمیت دیگر ایوارڈز حاصل کیے۔فلم نے بڑی دو کیٹیگریز میں ایک دل کو رلا دینے والی کہانی پر مبنی پسندیدہ فلم ہیمنٹ، اور ویمپائر تھرلر فلم سنرز، جسے آسکر کے لیے ریکارڈ تعداد میں نامزدگیاں ملیں، کو پیچھے چھوڑ دیا۔ برطانیہ کے سب سے بڑے ایوارڈز شو بافٹا میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مہمانِ خصوصی تھے۔



