شوبز

سلمان خان کے بعد ان کے بہنوئی کو بھی دھمکی موصول

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے بہنوئی اداکار آیوش شرما بھی مشکل پھنس گئے ہیں جہاں دیگر بالی ووڈ اداکاروں کی طرح انہیں بھی دھمکی موصول ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان کی بہن ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ای میل لارنس بشنوئی گینگ سے جڑے فرد نے بھیجی ہے۔آیوش شرما کو ملنے والی دھمکی سے بالی ووڈ اسٹارز میں ایک دفعہ پھر تشویش پھیل گئی ہے کیونکہ ایک روز قبل ہی ایک اور اسٹار رنویر سنگھ کو وٹس ایپ وائس مسیج کے ذریعے دھمکی دی گئی تھی اور بھتہ بھی طلب کیا گیا تھا۔ممبئی کرائم برانچ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آیوش شرما کو پروٹون میل کے ذریعے ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے تاہم پولیس نے ای میل بھیجنے والے کا سراغ لگانے اور دھمکی کے محرکات معلوم کرنے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ عہدیدار اس بات کا بھی تعین کر رہے ہیں کہ آیا مذکورہ ای میل ملک کے اندر سے یا باہر سے بھیج دی گئی ہے۔خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی دھرندھر کے اسٹار رنویر سنگھ کو وٹس ایپ پر دھمکی آمیز وائس مسیج ملا تھا، جس میں کروڑوں بھارتی روپے طلب کیے گئے اور اس پیغام سے ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور ان کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔رنویر سنگھ کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ انہیں دھمکی دینے والے ملزم نے وی پی این کا استعمال کیا تاکہ مسیج بھیجنے والے کا پتا نہ چلے تاہم دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے۔حکام نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے دونوں کیسز میں مختلف ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال سے واضح ہوتا ہے کہ مسیج بھیجنے والے شناخت بدستور خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔آیوش کو ای میل بھیجنے والے ملزم نے پروٹون میل کا استعمال کیا اور رنویر سنگھ کو وی پی این کے ذریعے دھمکی دی گئی، جو ڈیجیٹل شعبے میں انتہائی خفیہ سمجھے جانے والے ٹولز ہیں، اس کی وجہ سے تفتیش بھی مزید مشکل ہوگئی ہے کیونکہ پولیس کو سیکیورٹی کے مختلف پرتوں کے ذریعے ڈیجیٹل ملزمان کا سراغ لگانا ہے۔واضح رہے کہ دونوں اسٹارز کو ملنے والے دھمکی سے قبل بالی ووڈ کے فلم ساز روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے قریب 31 جنوری کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا اور ان کے گھر کے باہر 5 فائر کیے گئے تھے۔پولیس نے روہت شیٹی کے گھر کے باہر فائرنگ کے الزام میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور انہیں خصوصی عدالت میں پیش کر کے تفتیش کے لیے 17 فروری تک ریمانڈ حاصل کرلیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے آسارام پھاسالے نامی ملزم کو بھی حراست میں لیا ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر اسلحہ فراہم کیا اور بشنوئی گینک کے لیے برسوں سے کام کر رہے ہیں جبکہ وہ خود کو مکینک ظاہر کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button