شوبز

ہالی ووڈ کے معروف اداکار 48 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیمز وان ڈیر بیک 48 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اداکار کے انتقال کی خبر انسٹاگرام پوسٹ کی ذریعے کی گئی جو 48 سال کی عمر میں کینسر سے طویل جنگ کے بعد انتقال کرگئے۔ 11 فروری کو شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ’ہمارے پیارے جیمز ڈیوڈ وین ڈر بیک آج صبح پُرسکون انداز میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے‘۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری دن ہمت اور وقار کے ساتھ گزارے، ان کی خواہشات، انسانیت سے محبت اور وقت کی حرمت کے بارے میں بہت کچھ شیئر کرنا باقی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اداکار کو اگست 2023 میں اسٹیج تھری بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ انہوں نے 2024 میں اپنی بیماری کی خبر خود شیئر کی تھی۔ تاہم، کینسر سے جنگ کے دوران بھی وہ اداکاری کے مصروف رہے، ان کا ڈرامہ ’اوورکمپنسیٹنگ‘ تھا جو 2025 میں نشر ہوا تھا۔ جیمز وان ڈیر بیک نے ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہیں خاص طور پر نوجوانوں میں بے حد مقبولیت حاصل تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button