شوبز

اریجیت سنگھ کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ایک ہفتے بعد کولکتہ میں پرفارمنس

بھارت کے نامور گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک گانے سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ایک ہفتے بعد ہی کولکتہ میں انوشکا شنکر کے ساتھ پرفارم کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پلے بیک گانے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کے بعد پہلی بار پرفارمنس کے دوران گلوکار نے اعتراف کیا کہ وہ کافی نروس تھے، لیکن شائقین کی جانب سے تالیوں کے ذریعے حوصلہ افزائی نے انہیں فوراً پرسکون کر دیا۔ارِیجیت سنگھ نے سیتار کی ماہر انوشکا شنکر اور پرکشنسٹ بیکرام گھوش کے ساتھ مل کر یادگار 20 منٹ کی پرفارمنس دی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایک وائرل ویڈیو میں، جب انوشکا نے اریجیت کو اسٹیج پر مدعو کیا، تو انہوں نے شائقین سے عاجزی کے ساتھ مخاطب ہو کر کہا کہ میں بہت نروس ہوں، مجھے یہاں بلانے کے لیے شکریہ۔شام کا سب سے نمایاں لمحہ اس وقت آیا جب تینوں نے مل کر ’مایا بھورا رات‘ پیش کیا، جو ایک بنگالی کمپوزیشن ہے جسے عظیم پندت روی شنکر نے ترتیب دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ ایک عظیم لمحہ تھا کہ اریجیت سنگھ میرے والد کے بنگالی گانے کو زندہ کر رہے تھے، یہ واقعی یہ ایک یادگار لمحہ تھا۔خیال رہے کہ اریجیت سنگھ نے 27 جنوری کو پلے بیک سنگنگ سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے ایک پوسٹ میں شائقین کا کئی سالوں سے مسلسل حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا اور فلمی موسیقی میں اپنے سفر کو شاندار قرار دیا اور کہا یہ فیصلہ گہری سوچ بچار کے بعد کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button