شوبز

ایپسٹین فائلز میں بھارت کے نامور ہدایت کار کا نام بھی شامل

ایپسٹین فائلز میں بھارت کے نامور فلمساز انوراگ کشیپ کا نام بھی سامنے آگیا تاہم بالی ووڈ ڈائریکٹر نے روابط کی تردید کرتے ہوئے ان دعوؤں کو کلک بیٹ قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز انوراگ کشیپ کا نام ایپسٹین فائلز میں مبینہ طور پر ’بالی ووڈ بوائے‘ کے طور پر لیا گیا ہے۔ایپسٹین فائلز کے اجرا کے بعد دنیا بھر میں توجہ مرکوز ہو گئی ہے، جن میں مرحوم اور سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی مجرمانہ سرگرمیوں سے جڑی دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔غیر مصدقہ دستاویزات میں گردش کرنے والا ایک نام فلم ساز انوراگ کشیپ کا ہے، مبینہ ای میلز میں انہیں ’بالی ووڈ بوائے‘ اور ’مشہور بالی ووڈ ڈائریکٹر‘ کہا گیا ہے۔ای میل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ 2017 میں بیجنگ میں ایپسٹین سے منسلک ایک تقریب میں شرکت کرنے والے تھے۔تاہم، انوراگ کشیپ نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بارے میں کچھ بھی علم نہیں، مجھے بطور مقرر تقریباً ماہانہ 15 دعوت نامے آتے ہیں، جن کا میں شاذ و نادر ہی جواب دیتا ہوں اور میں اپنی زندگی میں کبھی بیجنگ گیا ہی نہیں۔ انہوں نے دستاویزات کی ساکھ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی بے ترتیب ای میل ہے، جو خود ہی سب کچھ واضح کر دیتی ہے، میرے نام پر بننے والی کلک بیٹس میری فلموں سے زیادہ مقبول ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button