شوبز

روہت شیٹی اورسلمان خان کے گھرپرفائرنگ کرنے والا ایک ہی گینگ کون ہے؟

بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے جُہو میں ہفتہ کو رات گئے نامعلوم افراد نے روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر متعدد راؤنڈ فائر کیے تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت روہت شیٹی گھر پر ہی موجود تھے، فائرنگ کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔دوسری جانب اس فائرنگ کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ایک بیان میں گینگ کے ارکان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی ان ہی کی جانب سے کی گئی ہے اور ساتھ ہی روہت شیٹی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ممبئی پولیس اور کرائم برانچ نے مشترکہ طور پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور جلد ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button