شوبز
یشما گل کا دوستوں کے ساتھ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ یشما گل کا دوستوں کے ہمراہ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔یشما گل کا شمار پاکستان کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ انسٹاگرام پر 1.6 ملین سے زائد فالوورز رکھتی ہیں۔ انہوں نے ’’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، کس دن میرا ویاہ ہو گا، صدقے تمہارے، بے باک، تیرے عشق کے نام، پھانس اور حق مہر‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔یشما گل کو شوبز انڈسٹری کی خوش مزاج شخصیت سمجھا جاتا ہے اور وہ اکثر دوستوں کی تقریبات میں شرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔حال ہی میں وہ اپنی قریبی دوست گلالئی اور علی کی میوزیکل نائٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے زرمینے اور اداکارہ زویا ناصر سمیت دیگر دوستوں کے ساتھ پرفارم کیا۔



