نورا فتحی اور فٹبالر اشرف حکیمی کے درمیان قربت کی افواہیں گرم

مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی ان دنوں اپنی عالمی مصروفیات اور سفر کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک فٹبال میچ سے چند لمحات شیئر کیےجو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئے۔گزشتہ ویک اینڈ پر نورا فتحی نے ایفکون ٹورنامنٹ کے دوران مراکش کے ایک میچ میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔مداحوں نے جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو خوب سراہا، وہیں کئی صارفین نے ان پوسٹس کو ممکنہ رومانوی اشارہ بھی قرار دینا شروع کردیا اور چہ مگوئیاں تیز ہو گئیں۔قیاس آرائیوں کے مطابق نورا فتحی کسی ’خاص کھلاڑی‘ کی حمایت کے لیے مراکش گئی تھیں، جن کے بارے خیال کیا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ مراکشی فٹبال ٹیم کے کپتان اشرف حکیمی ہیں۔اشرف حکیمی 27 سالہ پروفیشنل فٹبالر ہیں جو اس وقت فرانس کے معروف کلب پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیل رہے ہیں۔تاحال نورا فتحی اور اشرف حکیمی نے ان تعلقات کی خبروں پر کوئی باضابطہ ردِعمل نہیں دیا ہے لیکن مداحوں میں تجسس بدستور برقرار ہے۔واضح رہے کہ نورا فتحی سے جب ایک انٹرویو کے دوران مراکش کی تاریخ کے پسندیدہ فٹبالر سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے اشرف حکیمی کا نام لیا۔


