شوبز

اواتار: فائر اینڈ ایش، جیمز کیمرون کا جادو ایک بار پھر چل گیا

ہالی ووڈ کی نئی فلم اوتار: فائر اینڈ ایش نے مسلسل چوتھے ہفتے بھی شمالی امریکا کے باکس آفس پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے، فلم نے اب تک صرف شمالی امریکہ میں 350 ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔عالمی سطح پر اس فلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اب تک ایک ارب 23 کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔اگرچہ یہ اعداد و شمار پچھلی اوتار فلموں کے مقابلے میں کم ہیں، لیکن پھر بھی یہ 2025 کی سب سے بڑی فلموں میں شامل ہو گئی ہے۔اوتار: فائر اینڈ ایش کی کامیابی نے ڈزنی کمپنی کے لیے بھی یہ سال یادگار بنا دیا ہے، کیونکہ لائلو اینڈ اسٹچ اور زوٹوپیا 2کے بعد یہ اس سال کی تیسری فلم ہے جس نے ایک ارب ڈالرز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔حیران کن طور پر فلم کے ہدایت کار جیمز کیمرون نے پہلے ہی اشارہ دے دیا تھا کہ اگر یہ فلم توقعات پر پورا نہ اتری تو وہ اس سیریز کو ختم کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں، لیکن اب اس شاندار کامیابی کے بعد اوتار کے اگلے حصوں یعنی اوتار 4 اوراوتار 5 کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ اوتار سیریز کا سفر 1994 میں شروع ہوا تھا، لیکن اس وقت ٹیکنالوجی اتنی جدید نہیں تھی کہ جیمز کیمرون اپنا ویژن سنیما اسکرین پر اتارسکتے۔تاہم، 2009 میں پہلی فلم کی ریلیز سے لے کر اب تک، یہ فرنچائز اپنی جدید ترین وژول افکیٹس اور موشن کیپچر ٹیکنالوجی کی وجہ سے سینما کی دنیا میں ایک انقلاب سمجھی جاتی ہے۔اوتار: فائر اینڈ ایش کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ پنڈورا کی دنیا کے لیے شائقین کا جوش و خروش آج بھی برقرار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button