اداکارہ شردھا کپور کی شادی کی افواہیں، دلہا کون ہے؟

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی ان کے مبینہ بوائے فرینڈ راہول موڈی کے ساتھ اُدے پور میں شادی کی افواہوں پر ان کے بھائی سدھانْتھ کپور کا ردِعمل وائرل ہوگیا۔سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شردھا کپور اپنے مبینہ بوائے فرینڈ راہول موڈی کے ساتھ بھارتی ریاست راجھستان کے سیاحتی شہر اُدے پور میں ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کرنے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ ادے پور ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کے حوالے سے کافی شہرت رکھتا ہے، جہاں بھارت کے ارب پتی شخصیات کے علاوہ نامور بالی ووڈ ستارے بھی شادیاں کرچکے ہیں جن میں وکی کوشال اور کترینہ کیف کی شادی بھی شامل ہے۔تاہم اداکارہ شردھا کپور کی شادی ان کے مداحوں کی طرح اُن کے خاندان کے لیے بھی اتنی ہی حیران کن ہے، حال ہی میں اُن کے بھائی سدھانْتھ کپور نے انسٹاگرام پر یہ رپورٹس دیکھیں اور اس پر حیرت کا اظہار کیا۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑگئیں جب سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ اُدے پور میں ’ہیریٹیج اسٹائل‘ شادی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ شردھا کپور کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ مبینہ بوائے فرینڈ سے شادی کرنے جا رہی ہیں، اگرچہ ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا، لیکن مداح اس خبر پر خوشی اور اداسی کے ملے جلے جذبات محسوس کر رہے ہیں۔دوسری جانب، شردھا کپور کے بھائی سدھانْتھ کپور نے کمنٹس میں حقیقت واضح کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ تو میرے لیے بھی ایک خبر ہے اور ساتھ ہی میں ہنستے ہوئے ایموجی بھی شیئر کیے‘۔واضح رہے کہ شردھا کپور اور راہول موڈی کو 2024 کے آغاز سے اکثر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، اور شردھا نے سوشل میڈیا پر چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں، لیکن اس جوڑے نے تاحال اپنے رشتے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔


