شوبز

پاکستان فلم انڈسٹری ری وائیو ہو ہی نہیں سکتی، سید نور

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری ری وائیو ہو ہی نہیں سکتی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلم ایںڈ براڈکاسٹنگ کے زیر اہتمام دو روزہ فلم فیسٹول کا آغاز ہوا۔پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے دو روزہ فلم فیسٹیول کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں معروف ہدایت کار سید نور، چیئر پرسن شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، معروف رائٹر آمنہ مفتی سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر سید نور نے کہا کہ پرانا دور ختم ہوچکا ہے، اب نئے دور کا آغاز ہونا ہے جو یہ نئی نسل کرے گی۔ ان بچوں کو فلم انڈسٹری کے بارے میں پتا ہونا لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم مکمل جھوٹ پرمبنی ہوتی ہے۔ بیرون ممالک میں زومبیز اور دیگر موضوعات پر فلمیں بن رہی ہیں۔ طلبہ کو میں تمام تر سامان دینے کے لیے تیار ہوں، یہ فلمیں خود بنائیں۔ہدایتکار سید نور نے کہا کہ فلم بنانے کے لیے مختلف لینز کا استعمال لازم ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کوئی فلم کی طرف نہیں آیا، سب ٹی وی کی طرف گئے۔ کہا کہ آئندہ سال نمبر ون فلم کو میں 2 لاکھ روپے دوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button