شوبز

مسلم بھارتی اداکارہ بھی ایران کی صورتحال پر بول اُٹھیں

بھارت کی مسلمان اداکارہ بھی ایران کی موجودہ صورتحال پر بول اٹھیں، خواتین کے نام اہم پیغام بھی جاری کردیا۔مسلمان بھارتی اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایران کی صورتحال سے متعلق ایک پوسٹ کی۔اپنی پوسٹ میں حنا خان کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے مسلسل بے حرمتی، جبر کے تحت سفاکانہ زندگی، اور خواتین کے لیے مساوی حقوق تو دور بنیادی آزادی تک سے محروم ایران ایک بار پھر اٹھ کھڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار انہیں ہماری پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، چاہے اس میں مغرب کا کوئی کردار ہو یا نہ ہو، یہ نہ موضوع ہے اور نہ ہی اصل وجہ ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ایرانی عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میں ایرانی عوام کے حوصلے کا تصور بھی نہیں کر سکتی، یہ بہادری، جرات ہے اور حقیقی انقلاب ہے، ایرانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button