یوزویندر چہل اور دیشا پٹنی کے درمیان تعلقات کی افواہیں گرم

بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور بالی ووڈ اداکارہ دیشاپٹنی کے درمیان تعلقات سے متعلق افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔اگرچہ دونوں کی جانب سے اب تک کسی قسم کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم آن لائن دنیا میں اس مبینہ جوڑی پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔یہ چہ مگوئیاں سوشل میڈیا پوسٹس اور میمز کے ذریعے سامنے آئیں، حالانکہ تاحال کوئی واضح تصویر یا ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔ اس تمام تر بحث کے باوجود یوزویندر چہل اور دیشا پٹنی دونوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جس نے افواہوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔مداحوں کی بڑی تعداد اس ممکنہ کرکٹ اور بالی ووڈ رومانس کو لے کر خاصی پرجوش دکھائی دیتی ہے اور یہ موضوع مختلف پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کرتا نظر آرہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی دوران دیشا پٹنی کا نام پنجابی گلوکار تلوِنڈر کے ساتھ بھی جوڑا جا رہا ہے، جس نے اس کہانی کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔



