شوبز

راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم شادیوں پر کتنے پیسے وصول کرتے ہیں،ہوشربا انکشافات

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نہ صرف اپنے لازوال گانوں بلکہ شاندار لائی پرفارمنسز کے باعث بھی دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔بھارتی فلموں کے لیے گائے گئے سپرہٹ گانوں نے ان کی مقبولیت کو مزید دوام بخشا، جبکہ نجی تقریبات اور بڑی شادیوں میں ان کی موجودگی ہمیشہ خبروں کی زینت بنتی رہی ہے۔دونوں فنکار پاکستان میں ملک ریاض اور بھارت میں مکیش امبانی جیسے بااثر شخصیات کی شادیوں میں بھی پرفارم کرچکے ہیں، جہاں ان کی فیس ہمیشہ توجہ کا مرکز بنی۔گزشتہ ہفتے فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، جہاں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ باخبر ذرائع کے مطابق دونوں گلوکاروں نے تقریب میں موجود معزز مہمانوں کی خصوصی فرمائش پر اپنے مقبول گانے پیش کیے اور محفل کو یادگار بنا دیا۔اب سینئر اینکر پرسن نے حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران ان معروف گلوکاروں کی تقریبات میں پرفارمنس کے معاوضوں سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ ان کے مطابق، راحت فتح علی خان پاکستان میں کسی شادی پر پرفارم کرنے کے لیے تقریباً ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ اگر وہ کسی دوسرے شہر میں پرفارم کریں تو یہ رقم مزید بڑھ جاتی ہے، جبکہ بیرونِ ملک پرفارمنس کی صورت میں ان کی فیس تقریباً دگنی ہو جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button