نوجوان اداکارہ ریحما زمان کی ہلدی، ڈھولکی کی تقریبات

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحما زمان کی ہلدی اور ڈھولکی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ریحما زمان کا شمار پاکستان کی نوجوان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی بہترین اداکاری اور دلکش حسن کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔اداکارہ ’منت مراد‘، ’محشر‘، ’میرے سپنے‘، ’بے رخی‘، ’میرے بن جاؤ‘ اور’ شطرنج‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔اس وقت ناظرین ڈرامہ ’میں زمین تو آسمان‘ میں ان کی پرفارمنس کو بے حد سراہ رہے ہیں۔گزشتہ سال دسمبر میں اداکارہ ریحما زمان کا نکاح برطانیہ میں مقیم ایک نیورو سرجن سے ہوا تھا۔اس سال اداکارہ کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ریحما نے اب اپنی شادی کی مختلف تقریبات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کر دی ہیں۔ آج انہوں نے اپنی نجی ہلدی کی تقریب کی شاندار ایچ ڈی تصاویر شیئر کیں، جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ موجود تھے۔ہلدی کی تقریب میں ریحما نے گلابی اور فیروزی رنگ کا خوبصورت کڑھائی دار لانگ شرٹ زیب تن کیا، جس کے ساتھ سادہ فلیپر پہنا جب کہ سادہ پونی ٹیل ہیئر اسٹائل اپنایا اور خوبصورت زیورات سے اپنے انداز کو مکمل کیا۔ریحما اپنے چھوٹے بھائی اور والدین کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے خوش اور پُرمسرت نظر آئیں۔اس کے علاوہ ریحما نے ڈھولکی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ جس میں انہوں نے مہندی کے سبز رنگ کا دلکش لباس پہنا ہوا تھا، جو مکمل دبکہ کڑھائی سے مزین تھا۔



