شوبز

رابی پیرزادہ کے اپنی شادی اور خلع سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے پہلی بار انکشاف کیا کہ وہ شادی شدہ تھیں تاہم بعد میں انہوں نے خلع لے لی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ بات پہلی بار عوام کے سامنے لا رہی ہیں اور اس سے قبل کبھی اپنی شادی یا علیحدگی پر بات نہیں کی۔رابی پیرزادہ کے مطابق وہ کسی کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتیں تاہم پیش آنے والے حالات کے بعد خلع کا فیصلہ کیا جو دونوں فریقین کی تکلیف کے خاتمے کا باعث بنا۔ ایک اور انکشاف میں رابی پیرزادہ نے بتایا کہ انہوں نے والدین کے دباؤ میں آ کر وٹہ سٹہ کی شادی کی تھی جس پر اب انہیں افسوس ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی شادیوں میں اکثر مسائل جنم لیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button