سلمان خان کے بھانجے کا منگنی کا اعلان، منگیتر کے ساتھ تصاویر وائرل

سلمان خان کے خاندان میں خوشی کا ایک یادگار موقع آیا ہے اور ان کے بھانجے ایان اگنیہوتری نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ ٹینا رجھوانی سے منگنی کا اعلان کر دیا ہے اور منگیتر کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔سلمان خان کے بھانجے ایان کی جانب سے یہ خوش خبری 3 جنوری 2026 کو دی گئی جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پروپوزل کی تصاویر شیئر کیں اور یہ تصاویر فلمی ستاروں سمیت مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ایان کی منگیتر کے ساتھ تصاویر اور خوشی کی خبردینے پر مداحوں اور دوستوں کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیا گیا، اگرطہ تصاویر خود ہی ان کی محبت کا اظہار کر رہی ہیں لیکن ایان کے پیغام نے اس اعلان کو خاص طور پر منفرد اور جذباتی بنا دیا ہے۔سلمان خان کے بھانجے ایان نے منگنی کی تصاویر کے ساتھ رومان بھرا پیغام بھی دیا اور لکھا کہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ 2025 کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، جس کے ساتھ رنگ اور سرخ دل کے ایموجیز بھی شامل ہیں۔ایان کا یہ نوٹ مداحوں کے دلوں کو چھو گیا اور ان کے اعلان کو مداحوں نے پراثر اور جذباتی قرار دیا اور مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے لگے اور یہ سوشل میڈیا میں ان کے مداحوں کے لیے جشن کا سماں باندھ دیا۔



