شوبز

وِل اسمتھ پر ساتھی فنکار کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام، مقدمہ درج

ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ریپر ول اسمتھ ایک نئے قانونی تنازعے کی زد میں آگئے ہیں، جہاں ان پر ساتھی مرد کی جانب سے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا گیا ہے۔ول اسمتھ پر ان کے 2025 کے میوزک ٹور میں شامل ایک وائلنسٹ نے جنسی ہراسانی، غلط برطرفی اور انتقامی کارروائی کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ یہ مقدمہ کیلیفورنیا کی سپیریئر کورٹ، لاس اینجلس میں دائر کیا گیا ہے۔مدعی برائن کنگ جوزف کے مطابق، انہیں نومبر 2024 میں سان ڈیاگو میں ہونے والے ایک شو کےلیے بطور وائلنسٹ رکھا گیا، جس کے بعد ول اسمتھ نے انہیں اپنے 2025 کے ٹور اور آئندہ البم Based on a True Story میں شامل کرنے کی پیشکش کی۔درخواستِ دعویٰ میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسمتھ نے مبینہ طور پر ’’شکاری رویہ‘‘ اختیار کیا اور انہیں بتدریج جنسی استحصال کےلیے ذہنی طور پر تیار کیا۔ جوزف کا کہنا ہے کہ اسمتھ نے ایک موقع پر ان سے کہا کہ ’’ہمارا رشتہ خاص ہے، ایسا تعلق میرا کسی اور سے نہیں۔‘‘مقدمے میں مارچ 2025 میں لاس ویگاس میں پیش آنے والے ایک واقعے کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے، جہاں ول اسمتھ پرفارم کر رہے تھے۔ جوزف کے مطابق، ان کے ہوٹل روم کی چابی والا بیگ مبینہ طور پر اسمتھ کی مینجمنٹ سے گم ہوگیا، اور بعد میں انہیں احساس ہوا کہ ان کے کمرے میں کوئی داخل ہوا ہے۔ ان کے بقول، کمرے میں موجود ایک ہاتھ سے لکھی پرچی ملی جس پر ’’Brian, I’ll be back… just us‘‘ لکھا تھا اور دل کی شکل بنی ہوئی تھی۔ اس لیٹر نے انھیں شدید خوف میں مبتلا کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button