2025 میں انتقال کرجانے والے 10 مشہور شوبز شخصیات

سال 2025 میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز سمیت کئی معروف پاکستانی شخصیات ہم سے بچھڑ گئیں۔یہ سال پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے غیرمعمولی طور پر مشکل ثابت ہوا، جس میں متعدد افسوسناک اور دل دہلا دینے والے حادثات اور واقعات رونما ہوئے۔سال 2025 میں اداکارہ حمیرا اصغر کی موت نے بھی خبروں میں جگہ بنائی، جب کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف اور پیاری مریم کی المناک اموات نے مداحوں کو گہرے رنج میں مبتلا کردیا۔چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر ثنا یوسف کو مئی 2025 میں اسلام آباد میں قتل کردیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ان کے ایک دوست نے اسلام آباد میں ان کے گھر میں داخل ہو کر انہیں گولی مار دی تھی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ بعد ازاں ثنا یوسف کی تدفین ان کے آبائی قبرستان، چترال میں کی گئی۔پاکستانی چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کی ستمبر میں اچانک موت کی خبر نے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق انہیں رات گئے طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔4 دسمبر کو معروف پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر پیاری مریم زچگی کے دوران پیچیدگیوں کے باعث انتقال کرگئیں، انہوں نے جڑواں بچوں کو جنم دیا اور دو دن بعد زیادہ خون بہنے کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ ان کے شوہر احسن علی نے انسٹاگرام پر ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔



