سال 2025: سال بھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی ہالی ووڈ فلمیں

ہرسال کی طرح امسال بھی ہالی ووڈ میں سیکڑوں فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سے درجنوں فلمیں باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئیں اور مداحوں کی جانب سے بھی انہیں خوب سراہا گیا تاہم آج ہم ہالی ووڈ کی صرف ٹاپ 5 فلموں کا تذکرہ کریں گے جو باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئیں۔سب سے پہلے ہم بات کریں گے 19 دسمبر کو ریلیز ہونے والی سائن فکشن فلم ’اوتار: فائر اینڈ فش‘ کی جس نے چند ہی دنوں میں باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے اور صرف 3 دنوں میں فلم نے نہ صرف 11 ریکارڈ توڑ دیے بلکہ اب تک 3100 کروڑ سے زائد کماچکی ہے۔دراصل یہ فلم ’اوتار سیریز‘ کا تیسری قسط ہے جو 3 سال کے طویل انتظار کے بعد ریلیز کی گئی ہے، جیمز کیمرون کی ہدایت کاری یں بننے والی فلم کی کہانی وہیں سے شروع کی گئی ہے جہاں پچھلے سیزن کا اختتام کیا گیا تھا۔فلم میں سام ورتھنگٹن، زوئی سالڈانا، سیگورنی ویور اور اسٹیفن لینگ اپنے پرانے کرداروں میں واپس آ رہے ہیں جب کہ نئی کاسٹ میں اونا چیپلن کے ساتھ ساتھ ’ہیری پوٹر‘ فیم ڈیوڈ تھیولس بھی شامل ہیں۔رواں سال ہالی ووڈ کی ٹاپ فلموں میں ’اے مائن کرافٹ مووی‘ کا نام سرفہرست ہے 4 اپریل 2025 کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں جیسن موما، جیک بلیک ، ایما مائرز نے مرکزی کردار ادا کیے۔فلم میں جینیفر کولیج اور ڈینیئل بروکس بھی شامل تھے یہ فلم باکس آفس پر 42 کروڑ 39 لاکھ 49 ہزار 195 ڈالر کمانے میں کامیاب رہی۔والٹ ڈزنی فیچرانیمیشن کی جانب سے بنائی گئی فلم ’لیلو اینڈ اسٹیج ‘ والٹ ڈزنی پکچرز کے ذریعہ 23 مئی کو ریلیز کی گئی جس نے باکس آفس پر 42 کروڑ 37 لاکھ 78 ہزار 855 ڈالر کا بزنس کیا۔11 جولائی 2025 کو ریلیز ہونے والی سپرمین سیریز کی نئی فلم نے ریلیز کے بعد باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے چند دنوں میں ہی کروڑوں کا کا بزنس کیا۔مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلم جراسک پارک سیریز کی ساتویں فلم ’جراسک ورلڈ: ری برتھ‘ 2 جولائی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنی، فلم میں اسکارلیٹ جوہانسن اور جوناتھن بیلی نے مرکزی کردار ادا کیے۔



