شوبز

نعیمہ بٹ کی مردانہ انداز میں ریمپ واک، سوشل میڈیا پر تنقید

برائیڈل کاؤچر ویک میں پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ کی بطور سیلیبریٹی شو اسٹاپر شرکت توجہ کا مرکز بن گئی، تاہم فیشن شو کے بعد ان کی ریمپ واک سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہے۔نعیمہ بٹ نے شوبز انڈسٹری میں کم مگر نمایاں اور منفرد کام کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے مشکل اور غیر روایتی کرداروں میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ اور وہ جلد ہی وہ شان شاہد کی فلم ’’بُلّھا‘‘ میں بھی نظر آئیں گی، جس سے ان کے مداحوں کی توقعات مزید بڑھ گئی ہیں۔حال ہی میں برائیڈل کاؤچر ویک میں ان کی شرکت کے دوران ریمپ پر چلنے کا انداز سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگیا۔ جیسے ہی ویڈیو سامنے آئی، مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا انہیں زبردستی ریمپ پر بھیجا گیا، جبکہ بعض نے ان کے انداز کو غیر روایتی قرار دیتے ہوئے طنزیہ جملے بھی کسے۔ایک تبصرے میں کہا گیا کہ واک کچھ سخت محسوس ہو رہی ہے، تو کسی نے اسے مردانہ انداز سے تشبیہ دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button