اسرائیل کی مخالفت پر بیلا حدید اور انکے اہل خانہ کو جان لیوا دھمکیاں موصول

اسرائیل کی مخالفت پر بیلا حدید اور انکے اہل خانہ کو جان لیوا دھمکیاں موصول

نیویارک: فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید اور ان کے اہل خانہ کو غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز اٹھانے کی وجہ سے ایک بار پھر قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں بیلا حدید نے اسرائیلی وزیر کو فلسطین مخالف بیان دینے پر سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لے لیا تھا، انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں فلسطین کے وجود سے انکار کرنے والی اسرائیلی وزیر کو اپنے والد کا پاسپورٹ چیک کرنے کی پیشکش کی تھی۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب فلسطینی نژاد امریکی ماڈل نے فلسطین کی حمایت کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی بیلا حدید اور ان کی بہن جیجی حدید بھی اسرائیلی نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز بلند کرتی رہی ہیں۔تاہم اب انہیں اور ان کے اہل خانہ کو اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔انہوں حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میرے اہل خانہ کو فلسطینی ہونے اور اسرائیل کی کھل کر مخالف کرنے کی وجہ سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں، لیکن انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ خوفزدہ ہوکر خاموش نہیں بیٹھیں گی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے