شوبز

جنت مرزا ریمپ واک کرکے مشکل میں پڑگئیں، سوشل میڈیا پر تنقید

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا حال ہی میں برائیڈل کاؤچر ویک میں ریمپ واک کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں، تاہم اس بار وجہ تعریف نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید بنی۔برائیڈل کاؤچر ویک میں جنت مرزا کی ریمپ واک نے سوشل میڈیا صارفین کو مایوس کر دیا۔ کئی صارفین نے جنت کی واک کو ’’سلیپ واک‘‘ اور ’’ہارر واک‘‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اب شاید وہ یہ کہہ دیں گی کہ بخار کی وجہ سے صحیح چل نہیں سکیں۔ ایک اور کمنٹ میں کہا گیا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی مصر کی ممی ریمپ پر چل رہی ہو۔متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جنت مرزا کو ریمپ کے بجائے ٹک ٹاک تک ہی محدود رہنا چاہیے، جبکہ کچھ نے معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائے (HSY) پر بھی تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ شو کے لیے پروفیشنل ماڈلز کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button