شوبز

تیس کروڑ فراڈ کیس میں بھارتی فلمساز اور اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

بھارتی فلم ساز وکرم بھٹ اور ان کی اہلیہ شویتمبری کو 30 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کیس میں عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا، عدالت نے دونوں کی طبی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم بھٹ اور ان کی اہلیہ کو گزشتہ ہفتے ایک فراڈ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ منگل کو دونوں نے طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تاہم عدالت نے درخواست منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں دوبارہ عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔پولیس کے مطابق یہ کیس فلم پروڈیوسر ڈاکٹر اجے مرڈیا کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وکرم بھٹ اور ان کی اہلیہ نے فلمی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے بدلے بھاری منافع کا جھانسہ دیا۔شکایت کے مطابق ابتدائی طور پر 7 کروڑ روپے جبکہ مجموعی طور پر 47 کروڑ روپے میں چار فلمیں بنانے اور 100 سے 200 کروڑ روپے منافع دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فلم بنانے کے نام پر 30 کروڑ روپے سے زائد رقم خوردبرد کرلی۔ پولیس کے مطابق رقم منتقل کرنے کے لیے جعلی رسیدیں اور دستاویزات استعمال کی گئیں۔وکرم بھٹ اور شویتمبری کو 7 دسمبر کو گرفتار کر کے ادے پور کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ادے پور کے ڈی ایس پی سوریہ ویر سنگھ کے مطابق عدالت کے حکم پر دونوں کو سینٹرل جیل ادے پور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کیس کی چارج شیٹ تیار کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button