شوبز

حرا سومرو اور رنویر سنگھ کی اے آئی تصاویر پر ہنگامہ، سوشل میڈیا صارفین برہم

پاکستانی اداکارہ حرا سومرو اپنی باکمال کارکردگی اور بے تکلف مزاج کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔حرا اکثر اپنے خیالات کھل کر بیان کرتی ہیں، چاہے اس پر تنقید ہی کیوں نہ ہو۔ تاہم اس بار ان کے تازہ اقدام نے انہیں سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کا سامنا کروا دیا ہے۔تیرے بن اور دو کنارے جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حرا سومرو نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک رومانوی اے آئی فوٹو شوٹ تخلیق کیا۔یہ سب ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رنویر سنگھ اپنی نئی فلم دھرندھر میں کام کر رہے ہیں، جس میں پاکستان کو منفی اور غیر حقیقی انداز میں دکھایا گیا ہے۔فلم کے اس تاثر کے باوجود حرا نے اپنے پسندیدہ اداکار کی حمایت جاری رکھی اور تصاویر کو مزاحیہ اور چلبلی کیپشنز کے ساتھ شیئر کیا۔ایک تبصرے میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ رنویر سنگھ مسلمانوں سے نفرت نہیں کرتے، بس انہیں پیسہ بہت پسند ہے۔سوشل میڈیا صارفین ان تصاویر پر برہم ہیں اور حرا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’پاکستانی اداکاروں میں واقعی کوئی خودداری نہیں بچی‘۔کسی نے کہا کہ ’اینٹی پاکستان فلم کے بعد بھی ایسی تصویریں؟ حیرت ہے! ‘ جبکہ ایک صارف نے سوال اٹھایا ’کیا ہم اتنے کم ظرف ہو گئے ہیں؟‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button