کارتک اور جانی ڈیپ کی تصویر وائرل؛ مداحوں نے کون سی دلچسپ فرمائش کردی؟

بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان کی ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جانی ڈیپ سے ہونے والی حالیہ ملاقات نے سوشل میڈیا پر زبردست ہلچل مچا دی۔کارتک آریان جو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے ہمہ وقت جڑے رہتے ہیں اور اس باعث سب کی توجہ مرکز بھی رہتے ہیں۔انھوں نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے ایک تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عالمی توجہ حاصل کر لی۔کارتک آریان نے نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہPirates of the Red Sea. Jack Sparrow x Rooh Baba.اس دلچسپ جملے کے ساتھ تصویر میں کارتک آریان، عالمی فلم نگری کی اس جادوئی شخصیت کے ساتھ نظر آرہے ہیں جو کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔جانی ڈیپ کے ساتھ کارتک آریان کی یہ تصویر مداحوں کے لیے کسی بڑی فلمی سرپرائز سے کم ثابت نہیں ہوئی۔مداحوں نے اس تصویر کو "سال کی بہترین سیلفی” قرار دیا جس میں دو الگ الگ فلم انڈسٹری کے اداکار ایک ہی فریم میں نظر آرہے ہیں۔



