شوبز
دھریندر فلم میں رحمان ڈکیت کا ڈانس وائرل، سوشل میڈیا پر چرچے

بالی ووڈ کی نئی فلم دھریندر کا ایک سین سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے جس میں رحمان ڈکیت کا کردار نباہنے والے اکشے کھنہ مقامی رقص پیش کرتے ہیں۔اکشے کھنہ کے اس انٹری سین نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ اور اب فلم کی ٹیم نے اس سین کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی بھی بتادی ہے۔یہ منظر اس وقت وائرل ہوا جب اکشے کھنہ ایک گاڑی سے اُتر کر ہجوم کو ہاتھ ہلا کر سلام کرتے ہیں، اور پھر بغیر کسی پلان کے روایتی رقص شروع کردیتے ہیں۔فلم میں اکشے کھنہ کے ساتھ کام کرنے والے اداکار دانش پانڈور کے مطابق یہ ڈانس پہلے سے طے شدہ نہیں تھا۔ دانش فلم میں عزیر بلوچ کا کردار کر رہے ہیں، انھوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران کوریوگرافی جاری تھی۔ اچانک اکشے کھڑے ہوئے اور ڈائریکٹر آدیتیہ دھر سے پوچھا ’’کیا میں بھی رقص کر سکتا ہوں؟‘‘ ڈائریکٹر نے جواب دیا، ’’جو دل کرے کرو!‘‘



