شوبز

ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

چلبلی اور حسین اداکارہ ہانیہ عامر اپنی شرارتوں اور مبہم پوسٹوں کے باعث سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر موضوع بحث رہتی ہیں لیکن اس بار معاملہ کچھ الگ ہے۔خوبرو حسینہ ہانیہ عامر کو پاکستان کی سب سے تیزی سے مقبول ہونے والی نوجوان اداکارہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوں گا۔انہیں یہ مقبولیت نہ صرف شوبز انڈسٹری میں ملی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی دھاک بٹھائے ہوئے ہیں جہاں صرف انسٹاگرام پر وہ 19.2 ملین فالوورز رکھتی ہیں۔انھوں نے انسٹاگرام پر ایک ایسی ویڈیو وائرل کی ہے جس میں مزاح کے ساتھ ساتھ طنز بھی ہے اور اصلاح کا عنصر بھی شامل ہے۔اس نئی ویڈیو میں ہانیہ عامر نے لاہور کے روایتی اور دیسی لہجے کی مزاحیہ انداز میں نقل اتاری ہے اور جان بوجھ کر ’’ر‘‘ کی ادائیگی ’’ڑ‘‘ کی صورت میں کی ہے۔ یہ وہی کلاسکیکل پرانا لاہوری انداز ہے جو اب بھی قدیم لاہور کی گلیوں میں بول چال کا حصہ ہے اور دیہاتوں میں بھی عام ہے۔پی ٹی وی کے سنہری دنوں میں ایک ڈراما خواجہ اینڈ سنز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑے تھے اس میں بھی ایک لڑکی ’’ر‘‘ کا تلفظ ہمیشہ ’’ڑ‘‘ میں کیا کرتی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button