’ویڈنیزڈے سیزن 3‘ میں اہم راز سامنے آگیا

نیٹ فلیکس نے آخرکار ویڈنیزڈے کے تیسرے سیزن سے متعلق وہ معمہ حل کردیا ہے جو گزشتہ ایک سال سے شائقین کو بے چین کیے ہوئے تھا۔اس بار پردہ اٹھا ہے ایڈمز فیملی کی پراسرار رکن، آنٹ اوفیلیا، کی اصل شناخت پر سے، اور حیرت انگیز طور پر اس کردار کے لیے 45 سالہ معروف فرانسیسی اداکارہ ایوا گرین کا انتخاب کیا گیا ہے۔سیریز کے دوسرے سیزن کے ڈرامائی اختتام میں اوفیلیا کی پہلی جھلک صرف پیچھے سے دکھائی گئی تھی۔ اسی ایک منظر نے مداحوں میں بے شمار نظریات کو جنم دیا تھا، کسی نے اسے لیڈی گاگا کا کردار قرار دیا، کسی نے ایک بالکل نیا ولن تصور کیا، اور کچھ اسے ایڈمز فیملی کی تاریخ میں ایک بڑے موڑ سے تعبیر کر رہے تھے۔لیکن اب نیٹ فلیکس کے تصدیقی اعلان نے تمام قیاس آرائیاں ختم کر دی ہیں، اور یہ واضح ہوگیا ہے کہ ایوا گرین مورٹیسیا ایڈمز کی بہن کے طور پر سیزن 3 کی مرکزی کہانی کا حصہ ہوں گی۔ اداکارہ پہلے ڈارک شیڈو اور مس پیریگرینز ہوم فار پیکولیئر چلڈرن جیسے پراجیکٹس میں گہرے، پراسرار اور جادوئی کرداروں سے اپنی صلاحیت ثابت کرچکی ہیں، اسی لیے ان کا انتخاب مداحوں کے لیے خوشگوار مگر پراسرار سرپرائز ثابت ہو رہا ہے۔نئے سیزن میں اوفیلیا کو ایک مستقل کردار کے طور پر شامل کیا جارہا ہے، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی بھانجی ویڈنیزڈے (جینا اورٹیگا کی نمائندگی کردہ راوین) کی طرح ایک راوین (کوا) ہی ہے، مگر اپنی طاقتوں کی حد سے تجاوز کرنے کے باعث وہ ذہنی انتشار کا شکار ہوگئی تھی۔ اسی وجہ سے اس کی والدہ ہیسٹر فرمپ نے اسے ولو ہِل نامی نفسیاتی اسپتال میں داخل کرا دیا تھا۔مگر اصل موڑ اس وقت آیا جب اوفیلیا اسپتال سے فرار ہو گئی، اور اس کے بعد اس کی موجودگی ایک طویل عرصے تک معمہ بنی رہی۔ یہاں تک کہ ویڈنیزڈے کو اس کی ڈائری ملی جس نے اسے ایک ہولناک وژن دکھایا، پھولوں کا تاج پہنے ہوئے ایک لمبے سنہری بالوں والی عورت۔سسپنس اُس وقت ٹوٹا جب دوسرے سیزن کے آخری منظر میں یہ انکشاف ہوا کہ اوفیلیا ہیسٹر کے زیرِ زمین تہہ خانے میں قید تھی۔ وہ سرخ لباس میں ملبوس، دیوار پر خون سے یہ جملہ لکھ رہی تھی ۔نیٹ فلیکس کے اس بڑے انکشاف نے ایک جانب سیزن 3 کےلیے توقعات بڑھا دی ہیں، تو دوسری جانب اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ آنے والا سیزن کہیں زیادہ تاریک، نفسیاتی اور مافوق الفطرت عناصر سے بھرپور ہوگا۔



