رافیل کیوں گرے؟ ایشوریا کے مودی سے سوالات کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریا رائے کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے پاکستان کیخلاف جنگ میں ہونے والے نقصانات پر سوالات کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ایک تقریب کی ہے جس میں سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے اور نریندر مودی سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ویڈیو میں ایشوریا رائے کو نریندر مودی سے سوال کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔وہ پوچھتی ہیں کہ ’ہم نے پاکستان کے خلاف 6 طیارے کیسے کھوئے‘؟،انہوں نے مزید پوچھا کہ ہم نے کیسے پاکستان کے خلاف 4 رافیل، دو ایس 400، 300 فوجی اور کشمیر اور راجھستان کے کچھ علاقے کھودیے‘؟ایشوریا رائے کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ فلمی حلقے سیاسی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے لیکن یہ کچھ ایسے سوالات ہیں جن کا جواب قوم جاننا چاہتی ہے۔لیکن حقیقت میں ایشوریا رائے نے ایسا کوئی سوال نہیں کیا۔ بلکہ یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے ان کی ویڈیو میں تبدیلی کی گئی ہے۔



