بچے کی طرح خواہش رکھتا ہوں، کوئی پوچھے تو کہتا ہوں 250 سال زندہ رہوں گا، شاہ رخ خان

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہےکہ وہ بچے کی طرح خواہش رکھتے ہیں اور کوئی پوچھے تو کہتے ہیں 250 سال زندہ رہوں گا۔بھارتی میڈیا پر شاہ رخ خان کی ریڈٹ سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کرتی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ویڈیو میں ہدایتکار اور کوریوگرافر فرح خان شاہ رخ خان کو بتارہی ہیں کہ ان دنوں آپ کاایک پرانا انٹرویو کلپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے آپ سے پوچھا تھا کہ آپ کا اسٹارڈم کبھی تو ختم ہوگا؟ اس پر شاہ رخ نے کہا تھا کہ وہ اگلے 100 سال تک کیلئے اسٹار رہیں گے۔فرح نے شاہ رخ کے وائرل انٹرویو پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ شاہ رخ نے یہ لفظ اتنے اعتماد کے ساتھ کہے تھے کہ ایسا لگتا ہے یہ اپنی زبان میں جب کچھ کہتے ہیں وہ ہوجاتا ہے‘۔اس پر شاہ رخ نے 2007 میں ریلیز کی گئی فلم ’ اوم شانتی اوم‘ کے مینی فیسٹیشن آئیڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’ میں کوئی بھی خواہش ایک معصوم بچے کی طرح کرتا ہوں، اگرچہ میں جانتا ہوں میری عمر 60 سال ہے لیکن میں آج بھی ایک معصوم بچے کی طرح خواہشات کو ظاہر کرنے اور ان کے پورا ہونے پریقین رکھتا ہوں‘ ۔شاہ رخ نے اپنی بات کی وضاحت کیلئے ایک مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ اگر کوئی مجھ سے سوال کرے کہ میں کب تک زندہ رہوں گا؟ تو میں یہی کہتا ہوں کہ 200 سے 250 تک تو زندہ رہوں گا‘۔



