شوبز

سیٹ پر کرشمہ آتی تو روینہ چلی جاتی، عامر کا بلاک بسٹر فلم کی ہیروئنز میں کشیدگی کا انکشاف

بھارتی سنیما میں کامیابی سے 6 دہائیاں مکمل کرنیوالے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ماضی کی بلاک بسٹر فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کیا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کے دوران عامر نے بتایا کہ ’اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ہمارا بہت اچھا وقت گزرا لیکن میں یہاں یہ بتانا چاہوں گا کہ فلم کی شوٹنگ بہت مشکل سے مکمل ہوئی تھی، اس وقت میں واحد اداکار تھا جو سیٹ پر وقت پر پہنچتا تھا، سیٹ پر جب روینہ آتی تو کرشمہ چلی جاتی تھی‘۔دوران گفتگو عامر نے سیٹ کے ماحول کی عکاسی کرتے ہوئے فلم کی ہیروئنز کے درمیان اختلافات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’پتہ نہیں مجھے یہ کہنا چاہیے بھی یا نہیں لیکن اس وقت روینہ اور کرشمہ کا درمیان کشید گی چل رہی تھی اور میں سوچتا تھا کی اس فلم کی شوٹنگ آخر کار کیسے ختم ہوگی کیونکہ یہ لوگ ایک ساتھ شوٹ ہی نہیں کر پا رہے تھے۔‘انہوں نے فلم کی ریلیز کے فوری بعد آنے والے الجھن بھرے ردعمل پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس فلم کی کہانی عجیب سی تھی، یہ فلم ایک ہفتہ بھی نہیں چل پائی لیکن مجھے اس فلم کی کامیابی پر یقین تھا اور پھر آنے والی ہر نسل نے اس فلم کو پسند کیا۔یاد رہے کہ عامر خان اور سلمان خان 1994 کی شہر ہ آفاق فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور دونوں کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا، فلم میں امر اور پریم کے کرداروں نے اپنی شرارتوں سے فلم بینوں کو محظوظ کیا تھا، فلم میں ان کے مدمقابل روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور شامل تھیں ۔تاہم یہ بات بہت حیران کن ہے کہ امر اور پریم کی یہ فلم اپنی ریلیز کے وقت باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب اس فلم کو ٹی وی پر نشر کیا گیا تو دنیا اس کی دیوانی ہوگئی، سب نے فلم میں عامر خان اور سلمان خان کی نوک جھونک کو پسند کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button