شوبز

شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا کو کیا مشکلات پیش آئیں؟

سابق ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے زندگی کے کٹھن لمحات سے متعلق لب کشائی کردی۔بولی وڈ کی مشہور فلم ساز فرح خان کے ساتھ ’اپ نے یوٹیوب چینل سرونگ اِٹ اپ ودھ ثانیہ‘ میں ٹینس اسٹار نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک سے علیحدی کے بعد زندگی کے تکلیف دہ مرحلے سے متعلق گفتگو کی۔بیٹے کی اکیلے پرورش میں مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے فلمساز فرح خان کا کہنا تھا کہ ثانیہ اب سنگل والدہ ہیں۔ سنگل والدہ ہونے سے زیادہ مشکل کام اور کوئی نہیں۔ ہم سب کے ساتھ ہمارے سفر ہیں اور ہمیں اس چیز کا انتخاب کرنا ہے کہ بہترین کیا ہے۔ثانیہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ماں بننا، کام کرنا اور پڑھنا اکثر ان کو تھکا دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات کو کیمرا پر نہیں کرنا چاہتی ہیں لیکن ایک ایسا موقع تھا جب وہ بہت تکلیف میں تھیں اور فرح خان ان کے سیٹ پر آئیں اور اس کے بعد ثانیہ نے لائیو شو کیا۔ اگر فرح نہ آتیں تو وہ شو نہ کر پاتیں۔فرح خان نے بتایا کہ وہ بہت ڈر گئیں تھیں۔ انہوں نے ثانیہ کو پہلے کبھی پینک اٹیک میں نہیں دیکھا تھا۔واضح رہے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق جنوری 2024 میں ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button