کیا شہناز گل اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر شبمن گل بھائی بہن ہیں؟

بھارتی اداکارہ اور بگ باس 13 کی معروف امیدوار شہناز گل نے بھارتی کرکٹر شبمن گل کی بہن ہونے سے متعلق چہ مگوئیوں پر ردعمل دے د یا۔شہناز نے رئیلیٹی شو بگ باس کے 13 ویں سیزن میں کام کرنے کے بعد شہرت حاصل کی، اس کے بعد وہ کئی میوزک ویڈیوز میں نظر آئیں اور سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ بہت سے مداحوں نے قیاس کیا ہے کہ شہناز اور شبمن ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے کہ ان کا سر نیم ایک ہی ہے۔حال ہی میں شہناز نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے اس حوالے سے سوال کیا۔جواب میں شہناز گل نے ہنستے ہوئے مزاقیہ انداز میں کہا وہ میرا بھائی ہوگا کیونکہ ہم دونوں کا تعلق امرتسر سے ہے اور دونوں ہی کے ناموں میں گل آتا ہے، جب وہ ٹرینڈ کرتا ہے تو میرا ٹرینڈ بھی درمیان میں چلتا ہے۔انہوں نے کہ میں نے اپنے آپ سے پوچھا اور مجھے یہی جواب ملا کہ ہمارا تعلق ایک ہی طرف سے ہے، تو ہاں کوئی نہ کوئی رشتہ ضرور ہے، یہ اچھی بات ہے، وہ اچھا کھیل رہا ہے ہاں اور وہ بہت پیارا ہے۔واضح رہے کہ شہناز گل دو بہن بھائی ہیں، ان کا ایک بھائی شہباز ہے جو اس وقت بگ باس 19 کے سیزن میں جلوہ گر ہے۔



