شوبز

22 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا، ماں سے کہا میں آزاد زندگی گزاروں گی، انزیلہ عباسی

پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ انزیلہ عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے 22 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا، میں نے ماں سے بات کی کہ میں خود کماؤں گی اور آزاد زندگی گزاروں گی۔انزیلہ عباسی نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں یہ ایک مشکل بات تھی لیکن بعد میں ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوگئے۔ امی مجھ پر اعتماد کرنے لگیں، میرے گھر آتیں، کھانا لاتی تھیں اور ہم اچھا وقت گزارتے تھے۔ بعد میں جب انہوں نے کہا کہ اب تم زندگی میں سیٹ ہو جاؤ تو میں واپس ان کے ساتھ رہنے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں میں تسلسل کے ساتھ صرف ساس بہو کے مسائل دکھائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کا بھی وہی مائنڈ سیٹ بن گیا ہے، ہمیں ڈراموں کے ذریعے عوام میں اہم ایشوز کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنی چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button