شوبز

سلمان خان کی نئی تصویریں وائرل، ممکنہ نئی فلم پر مداحوں کے تبصرے

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ اداکار نے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی دو نئی شرٹ لیس تصاویر شیئر کیں جنہوں نے چند ہی لمحوں میں مداحوں کی توجہ کھینچ لی اور انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔سلمان خان نے تصاویر کے ساتھ ایک پراثر جملہ لکھا ’’کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔۔۔ یہ بغیر چھوڑے ہے۔‘‘یہ مختصر مگر معنی خیز جملہ مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔ کچھ لوگوں نے اسے سلمان کے فٹنس فلسفے سے جوڑا، جب کہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ شاید اداکار اپنے نئے فلمی پروجیکٹ کے لیے اشارہ دے رہے ہیں۔تصاویر میں سلمان خان دھوپ میں پسینے سے چمکتے بدن کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں، بال جیل سے سیٹ ہیں اور ان کی باڈی لینگویج مکمل اعتماد ظاہر کرتی ہے۔ یہ مناظر نہ صرف ان کی انتھک محنت اور نظم و ضبط کا ثبوت ہیں بلکہ یہ بھی ثابت کرتے ہیں کہ تین دہائیوں کے بعد بھی سلمان خان کی فٹنس اور جوش میں کوئی کمی نہیں آئی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button