شوبز

امیتابھ بچن اپنے 2 لگژری فلیٹس عجلت میں فروخت کرنے پر مجبور؛ وجہ سامنے آگئی

اپنے شہرۂ آفاق پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی سے مقبول میزبان بھی بن گئے لیکن دوسروں کو مالا مال بنانے والے امیتابھ بچن نے حال ہی اپنے دو فلیٹس فروخت کردیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنے دو لگژری اپارٹمنٹس جلد بازی میں 12 کروڑ روپے میں فروخت کردیئے ہیں۔رئیل اسٹیٹ کے ماہرین نے بتایا کہ اداکار امیتابھ بچن کاروبار کی کافی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اور ان کا یہ فیصلہ بھی ایک کاروباری اقدام تھا۔ماہرین کے بقول لیجنڈری اداکار نے اچھا منافع ملنے پر فوری طور پر ان دو فلیٹس کو فروخت کر کے 47 فیصد منافع کمایا ہے۔ریئل اسٹیٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والے ادارے سی آر میٹرکس نے ان فلیٹس کی خرید و فروخت کے دستاویزات حاصل کیے ہیں۔دونوں فلیٹس معروف رہائشی عمارت کی 47ویں منزل پر ہے ایک اپارٹمنٹ کا رقبہ 1820 اسکوائر فٹ ہے۔ جنھیں اداکار امیتابھ نے 2012 میں 8.12 کروڑ روپے میں خریدے تھے۔تاہم اب لیجنڈری اداکار نے ان دونوں فلیٹس کو 12 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے یعنی 47 فیصد منافع حاصل کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button