شوبز

شاہ رخ خان کی 60 ویں سالگرہ، کنگ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان نے60 ویں سالگرہ منا ئی،اس موقع پر بالی وڈ اسٹارز کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔اکشے کمار نے شاہ رخ خان کے ساتھ پرانی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھاکہ ویسے تو 60 کا کہیں سے لگتا نہیں ہے، شکل سے 40 اور عقل سے 120 سال کا ہے میرے دوست سالگرہ مبارک۔دوسری جانب شاہ رخ خان کے مداح بھی ممبئی میں ان کے گھر منت پہنچ رہے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے رکاوٹیں لگا کر راستے بند کردیے گئے۔راستے بند ہونے پر مداحوں نے کنگ خان کے گھر جانے کیلئے ساحل کے راستہ نکال لیا اور بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر پہنچ گئی جہاں ان کی سالگرہ منائی۔لیکن اس بار انہیں شاہ رخ خان کو بالکونی میں دیکھنے کا موقع نہیں ملے گا۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں سے معافی مانگی ہے اور کہا کہ حکام کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ گھر کی بالکونی میں مداحوں کے سامنے نہیں جانا چاہیے جس کے باعث میں فینز سے معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ہجوم پر قابو پانے کے مسائل کے باعث آپ کی حفاظت کے پیش نظر کیا ہے۔خیال رہے کہ ہر سال شاہ رخ منت کی بالکونی سے اپنے مداحوں کا استقبال کرتے ہیں، ان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ہاتھ ہلاتے اور بوسے دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button