شوبز

وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

ہالی وڈ فلم دی شائننگ کو ریلیز ہوئے 4 دہائیوں سے زائد عرصہ ہوچکا ہے۔اس عرصے میں لاتعداد ہارر فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں متعدد افراد کو قتل کیا گیا جبکہ اچھلنے پر مجبور کرنے والے مناظر دکھائے گئے۔مگر دی شائننگ جس میں پوری فلم کے دوران محض 2 افراد مرے اور ان میں سے ایک اس لیے مرا کیونکہ وہ اتنا احمق تھا کہ بھول بھلیوں سے نکلنے کا راستہ تلاش نہیں کرسکا۔مگر پھر بھی یہ فلم اب بھی اتنا خوفزدہ کر دیتی ہے کہ اس کی وجہ کا تعین کرنا مشکل ہے۔وہ فلاپ فلم جو 30 سال سے زائد عرصے بعد بھی مقبولیت کے ریکارڈ بنا رہی ہےڈائریکٹر سٹینلے کوبریک اس فلم کو ایسا بنانے میں کامیاب رہے جسے دیکھتے ہوئے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔نومبر 1980 میں ریلیز ہونے والی اس ہارر فلم کی کہانی 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی بیشتر افراد کو سمجھ نہیں آتی اور ہر ماہ ہزاروں افراد اسے سمجھنے کے لیے انٹرنیٹ سرچز کرتے ہیں۔اس فلم کی کہانی مصنف اسٹیفن کنگ کے ایک ناول پر مبنی ہے مگر ڈائریکٹر نے اسے کافی حد تک تبدیل کیا۔ریلیز کے وقت تو یہ ناکام رہی تھی مگر وقت گزرنے کے ساتھ اسے کلاسیک کا درجہ حاصل ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button