شوبز

فلمیں نہ ملنے پر مایوس ہوگیا خود ہدایتکاروں سے کام مانگا ، بوبی دیول

بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اپنے کیریئر کے مشکل اور مایوس کن دور کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا ہےبوبی دیول نے انکشاف کیا کہ انہیں کام کے مواقع نہ ہونے کے باعث طویل عرصہ تک گھر پر رہنا پڑا تھا۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بوبی نے بتایا کہ 2010 کی دہائی میں وہ شدید مایوسی کا شکار ہوگئے تھے اور کام کےلیے خود فلم سازوں اور ہدایتکاروں سے رابطہ کرتے تھے۔بوبی کا کہنا تھا ’’میں کہتا تھا، میں بوبی دیول ہوں، براہِ کرم مجھے کام دیں۔ اس میں شرم کی کوئی بات نہیں، کم از کم وہ یاد رکھیں گے کہ بوبی دیول اُن سے ملنے آیا تھا۔‘‘اداکار نے بتایا کہ اس دوران اُن کے بیٹے کے ایک سادہ سے جملے نے اُنہیں سنبھلنے اور دوبارہ کام کی تلاش شروع کرنے پر مجبور کیا۔ بوبی کے مطابق ’’زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب میں نے ہار مان لی تھی، لیکن اندر کی آواز نے مجھے یاد دلایا کہ میرے اندر ابھی بھی وہ صلاحیت موجود ہے۔‘‘یاد رہے کہ بوبی دیول نے 1995 میں فلم برسات سے کامیاب آغاز کیا اور سولجر، بادل، بِچھو اور اجنبی جیسی فلموں سے شہرت حاصل کی۔ تاہم بعد میں ناکامیوں کے سلسلے نے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔ اُن کی واپسی ویب سیریز آشرم سے ہوئی، جس کے بعد فلم اینمل میں اُن کی اداکاری نے نیا عروج حاصل کیا۔ اور اب وہ حال ہی میں آریان خان کی سیریز دی باسٹرڈز آف بالی وڈ میں نظر آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button