دی راک اپنی نئی فلم کے عالمی پریمیئر پر آبدیدہ، ویڈیو وائرل ہوگئی

ہالی ووڈ کے اسٹار اور سابق ریسلر ڈوین جانسن المعروف دی راک اپنی نئی فلم دی اسمیشنگ مشین کے عالمی پریمیئر پر آبدیدہ ہوگئے۔ وینس فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر کیلئے پیش کی گئی ڈوین جانسن کی نئی فلم دی اسمیشنگ مشین کو حاضرین کی جانب سے اسٹینڈنگ اوویشن ملا جس پر راک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے خوشی سے روپڑے۔سوشل میڈیا پر راک کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں اور انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔ دی راک کی اس نئی فلم کی کہانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر مارک کیر کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں ڈوین جانسن نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔ یاد رہے کہ یہ کہانی 2002 کی ایک دستاویزی فلم پر مبنی ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ مارک کیر نے کیریئر میں کئی اعزازات اپنے نام کیے لیکن منشیات کے استعمال کی وجہ سئ مشکلات کا شکار بھی رہے۔یہ فلم میں مارک کیر کی ذاتی زندگی اور اُس وقت کی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلقات بھی فلمائے گئے ہیں۔ وینس فلم فیسٹیول اس فلم کی نمائش پر حاضرین نے بہترین اداکاری پر دی راک کو 15 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر خراج تحسین پیش کیا جس پر 53 سالہ ڈوین اپنے آنسو نہ روک سکے۔ واضح رہے کہ راک کی فلم دی اسمیشنگ مشین 3 اکتوبر 2025 کو دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔