شوبز

روس کی سابقہ مس یونیورس ماڈل کار حادثے میں ہلاک

سال 2017 میں مس یونیورس مقابلے میں روس کی نمائندگی کرنے والی ماڈل کسینیا ایلکزینڈروا کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔روسی میڈیا کے مطابق 5 جولائی کو تویر اوبلاست میں کسینیا ایلکزینڈروا اپنے شوہر کے ساتھ سفر کر رہی تھیں کہ اس دوران ان کی گاڑی کے سامنے ایک بارہ سنگھا آ گیا، جس کی وجہ سے ان کی گاڑی کی ونڈشیلڈ ٹوٹ گئی اور کسینیا کو شدید چوٹیں آئیں۔اس کار حادثے کے بعد کیسنیا کومہ میں چلی گئیں اور موت زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے تقریباً ایک ماہ بعد انتقال کر گئیں۔حیران کن طور پر ماڈل کے شوہر اس حادثے میں محفوظ رہے۔ کسینیا 2017 میں نائب مس روس بھی منتخب ہو چکی تھیں اور اس خطرناک حادثے سے چار ماہ قبل ان کی شادی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button