شوبز

پہلے شوہر سے طلاق 36 سال بعد کیوں لی؟ بشریٰ انصاری کا پہلی بار بے باک انکشاف

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی پہلی شادی کے اختتام سے متعلق برسوں بعد پہلی بار بے باک انداز میں انکشاف کردیا۔نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ نے اعتراف کیا کہ انھوں نے مالی مجبوریوں کی وجہ سے پہلے شوہر سے طلاق تاخیر سے نہیں لی تھی بلکہ اس تاخیر کی وجہ دل سے جڑی الجھنوں اور وقت کا تقاضا تھیں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں محبت کی ڈسی ہوئی ہوں، یہ ایک ایسی بیماری ہے جو بہت جلدی لگ جاتی ہے اور انسان کو کمزور کر دیتی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ میری بیٹیاں بھی بڑی ہو رہی تھیں۔ اس لیے طلاق کا فیصلہ کرنے میں جھجھک کا شکار رہی۔ اگر جلد بازی کرتی تو شاید زندگی میں اور بڑی غلطی ہوجاتی۔اداکارہ بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ کم عمری میں طلاق کا فیصلہ کرلیتیں تو ممکن تھا کہ وہ کسی غلط انسان سے دوسری شادی کر بیٹھتیں۔بشریٰ انصاری نے تسلیم کیا کہ شادی جیسے رشتے کو چند سال سمجھنے اور پرکھنے کا وقت دینا چاہیے۔ چھوٹے چھوٹے اختلاف پر طلاق لے لینا بھی حل نہیں ہے۔تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کچھ برس انتظار کے بعد بھی کچھ تبدیل نہ ہو تو پھر زبردستی رشتہ نہیں چلایا جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button