ٹیکنالوجی

ترکیہ کے جدید ترین جنگی روبوٹ کتے نے دنیا کو حیران کر دیا

ترکیہ نے لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ایک جدید خود کار روبو ڈاگ متعارف کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترک دفاعی کمپنی راکٹسان نے جدید آٹونومس روبو ڈاگ ’کوز‘ (Koz) متعارف کرایا ہے جو منی میزائلوں سے لیس ہے، اور یہ روبوٹ نہ صرف ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے بلکہ خودکار طور پر بھی کام کر سکتا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا روبوٹک کتا ہے جو گائیڈڈ میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے، جسے ترکی کی معروف دفاعی صنعت کار Roketsan نے تیار کیا ہے۔ استنبول میں حال ہی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی دفاعی نمائش میں اسے پیش کیا گیا تھا۔روبو ڈاگ کو خاص طور پر مشکل اور ناہموار علاقوں میں مؤثر انداز میں کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کوز میں راکٹسان کے تیار کردہ 4 عدد لیزر گائیڈڈ میٹے میزائل نصب ہیں، جب کہ اس پر ایک الیکٹرو آپٹیکل نظام بھی موجود ہے، جو اسے جاسوسی اور حملے، دونوں قسم کے مشنز کے لیے مؤثر بناتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button