بھارتی اداکارہ بہن کی موت کے چند گھنٹوں بعد خود بھی چل بسیں

بھارتی اداکارہ بہن کی موت کے چند گھنٹوں بعد خود بھی چل بسیں

بھارتی ٹی وی شو جھنک کی مشہور اداکارہ ڈولی سوہی گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈولی سوہی سروائیکل کینسر میں مبتلا تھیں، ان کی عمر 48 برس تھی جن کا انتقال گزشتہ رات ہوا۔ایک رات قبل ہی اداکار کی بہن امندیپ سوہی یرقان کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں۔اداکارہ ڈولی سوہی کے اہل خانہ نے بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا، ’ ہماری ڈولی ہم سے بہت دور چلی گئی، ہم سب صدمے سے دوچار ہیں، ڈولی کی آخری رسومات آج دوپہر میں ادا کی جائیں گی‘۔خاندانی ذرائع کے مطابق اداکارہ ڈولی میں 6 ماہ قبل سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی بیماری کے علاج کے دوران اداکارہ کو ’جھنک‘ بھی چھوڑنا پڑگیا تھا۔اداکارہ کی بہن کی موت سے متعلق خاندان کا کہنا تھا کہ’ یہ سچ ہے کہ امندیپ بھی زندہ نہیں ہے، اس کا جسم بیماری سے لڑتے لڑتے ہار گیا تھا، اسے یرقان تھا‘۔واضح رہے کہ ڈولی بھارتی ٹی وی انڈسٹری کا ایک مقبول چہرہ تھیں جو میری عاشقی تم سے ہی ، خوب لڑی مردانی، جھانسی کی رانی اور پرینیتی جیسے ڈراموں میں کام کرچکی تھیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے