شوبز

امریکی کمپنی کا سی ای او اپنی ملازمہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا؛ ویڈیو وائرل

امریکی کمپنی آسٹرونومر Astronomer کے سی ای او اینڈی بائرن کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کنسرٹ کے دوران بڑی اسکرین پر وہ ایچ آر کی سربراہ کے ساتھ معاشقہ لڑاتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔کنسرٹ کا یہ منظر انٹرنیٹ پر فوراً وائرل ہوگیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر میمز کی بھرمار کردی۔امریکی کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن کا کنسرٹ میں HR کی سربراہ کے ساتھ اسکرین پر آنے کا منظر وائرل ہونے کے بعد کمپنی کے سابق ملازمین خوشیاں منانے لگے۔ سابق ملازمین کے مطابق اینڈی بائرن کے ’’زہریلے‘‘ اور ’’جارحانہ‘‘ رویے کے باعث ان کے اس طرح بے نقاب ہونے پر سب ہنس رہے ہیں اور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اینڈی بائرن کولڈ پلے کے کنسرٹ میں اپنی HR چیف کے ساتھ بڑی اسکرین پر دیکھے گئے۔ یہ منظر دیکھ کر سابق ملازمین کے واٹس ایپ گروپس اور چیٹ چینلز پر قہقہوں کا طوفان آگیا۔ ایک سابق ملازم نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ ’’سابق ملازمین کے میسج گروپس میں سب ہنس رہے ہیں اور اس بات کا خوب مزہ لے رہے ہیں کہ وہ بے نقاب ہوا۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button