آپ شادی کی آڑ میں مجھے فروخت کررہے ہیں، سارہ کا سیف علی خان کو جواب
ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کا اپنی شادی سے متعلق والد سے کیا گیا سوال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔سوشل میڈیا پر سیف علی خان اور سارہ علی خان کی ایک پُرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ بھارت کے معروف فلمساز کرن جوہر کے پروگرام ‘کافی ود کرن’ کی ہے۔ویڈیو میں شو کے میزبان کرن جوہر سوال کرتے ہیں کہ سارہ! آپ کس اداکار سے شادی اور کس اداکار کو ڈیٹ کرنا چاہیں گی؟ جس پر سارہ علی خان مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں رنبیر کپور سے شادی جبکہ کارتک آریان کو ڈیٹ کرنا چاہوں گی۔سارہ کا جواب سُن کر کرن جوہر کہتے ہیں کہ آپ اسٹائلش ہیئر اسٹائل کی وجہ سے کارتک آریان کو پسند کرتی ہیں تو کیا میں آپ کے لیے اُن سے بات کرلوں؟ جس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ جی بالکل، آپ کارتک سے میری بات کرلیں۔بیٹی کی باتیں سُن کر ساتھ بیٹے اُن کے والد سیف علی خان کہتے ہیں کہ اگر کارتک آریان کے پاس اچھی خاصی دولت ہے تو آپ اُس کے ساتھ شادی کرلو۔سارہ علی خان والد کی بات سُن کر پہلے تو خاموش ہوجاتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ آپ میرے والد ہوکر کیسی بات کہہ رہے ہیں، مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ آپ میری شادی نہیں کررہے بلکہ مجھے فروخت کررہے ہیں۔