شوبز

کورین پاپ گلوکار شِم جے ہیون چل بسے

کوریا کے مشہور کے- پاپ گلوکار شِم جے ہیون 23 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔رپورٹ کے مطابق معروف گلوکار اور سابق بوائے بینڈ F.ABLE کے رکن شِم جے ہیون، جنہیں مداح جے ہیون کے نام سے جانتے تھے، 23 سال کی عمر میں لیوکیمیا (خون کے کینسر) سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئے۔جے ہیون کی بیماری کے بارے میں عوام کو کوئی اطلاع نہیں تھی، کیونکہ انہوں نے اپنی صحت سے متعلق معاملہ نجی رکھا۔ تاہم ان کی موت کی خبر 29 جون کو ان کے قریبی ذرائع نے سوشل میڈیا پر دی، جس کے بعد سابق ساتھی فنکاروں نے جذباتی پوسٹ کے ذریعے اس خبر کی تصدیق بھی کی۔جے ہیون کی اچانک موت نے مداحوں اور موسیقی سے جڑے افراد کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ ان کی صحت کے بارے میں معلومات کی عدم موجودگی نے ان کی موت کو مزید چونکا دینے والا بنا دیا۔سوشل میڈیا پر آنجہانی کے پاپ گلوکار کی موت کی خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ان کی موت پر مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button