شوبز

یومِ تشکر پر دل دل پاکستان کا انسٹرومنٹل کور جاری

ایبٹ میوزک اسٹوڈیو نے یومِ تشکر پردل دل پاکستان کا انسٹرومنٹل کور جاری کردیا۔بین الاقوامی آرچسٹرا نے وائٹل سائنز کے مشہور نغمے دل دل پاکستان کو نہایت خوبصورت نئے انداز میں پیش کیا ہے۔ یہ انسٹرومنٹل کور یومِ تشکر کے موقع پر ایبٹ میوزک اسٹوڈیو کی جانب سے موسیقی کا خوبصورت تحفہ ہے۔دل دل پاکستان کا نئے کور سانگ میں آرچسٹرا نے شاندار پرفارمنس دے کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندار کامیابی کو دنیا بھر میں خوب سراہا جارہا ہے اور پاکستان میں معرکہ حق میں کامیابی پر یوم تشکر بھی منایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button