شوبز

ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی بیٹی ویوین جینا ولسن نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویوین نے 15 مئی کو معروف فیشن برانڈ ’وائلڈ فینگ‘ کی نئی مہم کا حصہ بن کر اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کیا ہے یہ ایک ایسی مہم ہے جو شناخت، خود اعتمادی اور خود اظہار کے موضوع پر مبنی ہے۔21 سالہ ویوین جو مصنفہ جسٹین ولسن اور ایلون مسک کی بیٹی ہیں، نے اس تشہیری مہم کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ پراعتماد انداز میں مختلف ملبوسات میں ماڈلنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ویوین نہ صرف اس مہم کا چہرہ ہیں بلکہ انہوں نے اس کے لیے ایک خصوصی ٹی شرٹ بھی ڈیزائن کی ہے، جس کی تمام آمدنی دی ٹریور پراجیکٹ کو دی جائے گی، جو LGBTQ+ نوجوانوں کے لیے خودکشی سے بچاؤ اور بحران سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔وائلڈ فینگ کی سی ای او ایما میکلروئے کے مطابق ویوین بہادری، ذہانت اور بے باک شخصیت کی علامت ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button